مدیحہ رضوی اور حسن نعمان کے درمیان طلاق کیوں ہوئی؟ شوہر کا بیان سامنے آگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف جوڑی مدیحہ رضوی اور حسن نعمان کے درمیان طلاق ہوگئی ہے جس کے بعد شوہر کا بیان سامنے آ گیا ہے۔حال ہی میں اداکار حسن نعمان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ “اگرچہ ہماری طلاق ہوگئی ہے لیکن یہ باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی”۔

انہوں نے کہا کہ “میں اپنی بیٹیوں کے بارے میں بہت فکر مند ہوں، میں چاہتا ہوں کہ وہ زندگی کا ایک اچھا تجربہ حاصل کریں”۔ان کا کہنا تھا کہ “میں شادی کی ہدایات پر پختہ یقین رکھتا ہوں اور طلاق نہیں چاہتا تھا”۔حسن نعمان نے کہا کہ “میں نہیں چاہتا کہ میری بیٹیاں اپنے والدین کے بغیر زندگی گزاریں”۔ان کا مزید کہنا تھا کہ “مدیحہ نے طلاق کے لئے اپنے حق کا استعمال کیا، میں بطورِ مسلمان اس نتیجے کی مذمت کرتا ہوں”۔واضح رہے کہ مدیحہ رضوی ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جو ڈرامہ سیریل کہیں دیپ جلے، پیا نام کا دیا، میرے مہربان، آتش اور پری زاد میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں۔