خیبرپختونخوا کے میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کی فیس انتہائی کم کر دی گئی

خیبرپختونخوا کے میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کی فیس انتہائی کم کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کی زیر صدارت اجلاس میں میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں کمی کرنے کا فیصلہ ہوا۔صوبائی وزیر کامران بنگش نے اس موقعے پر کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل کالجز داخلہ ٹیسٹ رقم 6 ہزار روپے وصول کئے تھے، اب ہر امیدوار کو پانچ ہزار روپے واپس کر دیے جائیں گے۔کامران بنگش نے کہا کہ خیبرپختونخوا میڈیکل یونیورسٹی کے ذریعے بقیہ رقم امیدوار کو واپس کر دی جائے گی، صوبے میں میں 13 نومبر کو میڈیکل کالجز کے لیے داخلہ ٹیسٹ منعقد ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 46 ہزار طلبہ میڈیکل ٹیسٹ دے رہے ہیں، 28 ہزار سے زیادہ طلبہ پشاور میں داخلہ ٹیسٹ دے رہے ہیں۔