کراچی؛ ٹینکر میں آگ لگ گئی، 1 بچہ جاں بحق

کراچی میں ٹینکر میں آگ لگنے سے 1 بچہ جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ شہید ملت روڈ پر پیش آیا ہے۔پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے بجائے جاں بحق ہونے والے شخص کے 14 سالہ بھائی کو ہی حراست میں لے لیا۔14 سالہ جلیل فیروز آباد تھانے پولیس کی حراست میں موجود ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص پر حادثے کے بعد ٹینکر کو آگ لگانے کا الزام ہے جبکہ واٹر ٹینکر ڈارئیور تاحال مفرور ہے۔