گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ایک قدیم تاریخی درس گاہ ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے کہا ہےکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ایک قدیم تاریخی درس گاہ ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے 20ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ایک قدیم تاریخی درس گاہ ہے جس سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال سمیت کئی نامور شخصیات نے تعلیم حاصل کی۔محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ دنیا اور آخرت میں کامیابی آپ کے اچھے کردار سے وابستہ ہے،آپ کو اپنی منزل کا معلوم ہونا چاہئے نہیں تو آپ زندگی میں کنفیوز رہیں گے۔گورنر پنجاب نے طلبا پر زور دیا کہ وہ ریسرچ اور مطالعہ پر زور دیں، ہمیں سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی ہمیں کسی کا آلہ کار بننا چاہیے۔