کراچی؛ تمام گرفتار ڈاکٹروں کو رہا کرنے کا حکم

عدالت نے تمام گرفتار ڈاکٹروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں پولیس نے گرفتار ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل ا سٹاف کو عدالت میں پیش کر دیا۔گرفتارمظاہرین کو پولیس نے ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی سعید احمد کی عدالت کے روبرو گرفتار ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو پیش کیا گیا۔عدالت نے تمام گرفتار ڈاکٹروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ رہائی ملنے کے بعد ڈاکٹروں حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی۔مظاہرین کی جانب سے وکیل نواز ڈاہری کا کہنا تھا کہ عدالت نے سیکشن 63 کے تحت تمام گرفتار ڈاکٹروں کو رہا کیا۔