پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں ملاجلا رجحان رہا ، مندی کے باعث دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 242 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس 242 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 850 پر بند ہوا ہے۔کاروباری دن میں آج انڈیکس کی کم ترین سطح 42 ہزار 761 رہی جبکہ حصص بازار میں آج 18 کروڑ 55 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب روپے رہی۔اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 29 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 868 ارب روپے ہے۔