بھارت کی معروف اداکارہ کینسر میں مبتلا

بھارت کی معروف ماڈل و اداکارہ روزلین خانکینسر میں مبتلا ہوگئیں۔اداکارہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ممبئی کے اسپتال سے اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو کینسر میں مبتلا ہونے کی افسوسناک خبر دی ہے۔

روزلین خان نے لکھا کہ کہیں پڑھا تھا کہ مشکل لوگوں کی زندگی آسان نہیں ہوتی، لیکن اب معلوم ہوا کہ یہ میرے جیسے لوگوں کے لیے تھا، خدا اپنے مضبوط ترین بندوں کو ہی سخت امتحان میں ڈالتا ہے۔انہوں نے اپنےساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کے لیے پیغام لکھا کہ اگلے 7 ماہ تک میں کینسر کی وجہ سے کیموتھراپی کی عمل سے گزروں گی اس لیے ایک گنجی ماڈل کے ساتھ کام کرنے کے لیے آپ کو ہمت دکھانی ہوگی۔اداکارہ نے بتایا کہ صرف گردن اور کمر میں کچھ درد ہے ،ابتدائی مراحل میں ہی کینسر کی تشخیص کرلی گئی۔