انگلش بولر سیم کرن آئی سی سی پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرار

انگلینڈ کے بولر سیم کرن کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں شاندار واپسی کے بعد آئی سی سی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں سیم کرن کی بہترین کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے ورلڈ کپ کا اعزاز حاصل کیا، انہیں آئی سی سی نے پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال چوٹ کی وجہ سے 2021 کے ایڈیشن سے محروم ہونے کے بعد سیم کرن نے انگلینڈ کی ٹرافی تک دوڑ میں ایک بڑا کردار ادا کرنے کے لیے قدم بڑھایا، وہ ڈیتھ اوورز میں کلیدی بولر اور جوز بٹلر کے لیے مفید وکٹ لینے والے کے طور پر ابھرے۔سیم کرن نے ورلڈ کپ میں 13 وکٹیں اپنے نام کی، اور سری لنکا کے وینندو ہسرنگا کے بعد دوسرے نمبر پر رہے۔سیم کرن نے 11.38 کی اوسط سے 13 وکٹیں حاصل کیں، انہیں ٹورنامنٹ میں تمام گیند بازوں میں ساتویں نمبر پر رکھا، سیم کرن نے 6.52 رنز کی اوسط سے کفایتی بولنگ کی اور انگلینڈ کے تمام تیز گیند بازوں میں نمایاں ارہے۔