شکست کے باوجود ٹیم کی فائٹ پر فخر ہے، مینٹور میتھیو ہیڈن

قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ انہیں فائنل میں شکست کے باجود گرین شرٹس کی فائٹ پر فخر ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے فائنل کے بعد ڈریسنگ روم میں کہا کہ شکست کے باوجود انہیں ٹیم کی اس فائٹ پر فخر ہے جو انہوں نے اتوار کو ایم سی جی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں انگلینڈ کے خلاف لڑی۔واضح رہے کہ سیم کرن اور بین اسٹوکس کی اعلیٰ کارکردگی نے اتوار کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلے گئے کم اسکور والے فائنل میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر 2010 کے بعد انگلینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے کہ ان لڑکوں کو آپ کے باقی لوگوں کی طرح موقع نہیں ملا لیکن ہر کھیل میں انہوں نے کامیابی حاصل کی۔میتھیو ہیڈن نے ایک ویب سائٹ پر ڈریسنگ روم کی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی گئی اپنی ایک ویڈیو میں کہا کہ ٹیم نے نیٹ میں اپنی پوری کوشش کی، بولنگ، تھرونگ اور بیٹنگ سب شعبوں میں بہترین محنت کی اور میرے خیال میں یہ تعریف کے لائق ہے.میتھیو ہیڈن نے کہا کہ یہ سوچنا حیرت انگیز ہے کہ ہم اس ٹورنامنٹ میں کس حد پہنچے ہیں، اور میں جانتا ہوں کہ شکست سے تمام کھلاڑیوں کو تکلیف ہو رہی ہے، لیکن مجھے آپ پر واقعی فخر ہے۔میتھیو ہیڈن نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو زبردست فائٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اندرونی جذبات کے میرے ساتھ شئیر کرنے پر میں تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔