پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں ملاجلا رجحان رہا ، مندی کے باعث دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 53 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس 53 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 796 پر بند ہوا ہے۔کاروباری دن میں آج 100 انڈیکس 292 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں کی بلند ترین سطح 43 ہزار 35 جبکہ کم ترین سطح 42 ہزار 748 رہی۔حصص بازار میں آج 18 کروڑ 86 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 41 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 861 ارب روپے ہے۔