سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روزسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 57 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 850 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 34 ہزار 602 روپے ہوگئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 57 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 850 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 34 ہزار 602 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قدر 18 ڈالر بڑھ کر 1775 ڈالر فی اونس ہے۔