وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت سستا آٹا فراہم کرنے کی منظوری

ای سی سی نے وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت سستاآٹا فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) کا اجلاس ہوا۔ای سی سی نے 30 جون 2023 تک خیبر پختونخوا کے لیے وزیر اعظم کے ریلیف پیکج کے تحت سستاآٹا فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ای سی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آٹے کی فراہمی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے کی جائے گی۔ای سی سی نے اس کے علاوہ پاکستان اسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کے لیے ایس ایس جی سی کے لیے فنڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ای سی سی اجلاس میں اکتوبر 2022 سے دسمبر 2022 تک سبسڈی والے آر ایل این جی کے پلانٹس کو چلانے کی اجازت بھی دے دی گئی ۔ای سی سی نے مٹی کے تیل/لائٹ ڈیزل اور ای 10 کی ڈی ریگولیشن پر پیٹرولیم ڈویژن کی سمری موخر کردی۔ای سی سی اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات اور انسانی حقوق کی وزارت کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔