ٹیلی کام ملازمین کے قتل کا مقدمہ، دو نئے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پولیس نے دو ٹیلی کام ملازمین کے قتل کے مقدمے میں ملوث تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مچھرکالونی میں ہجوم کے تشدد سے دو ٹیلی کام کے ملازمین کے قتل کے مقدمے سے متعلق انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں سماعت ہوئی۔پولیس نے تمام 35 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا اور تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں 33 ملزمان پہلے سے گرفتار تھے۔ ملزمان کی نشاندہی پر مزید دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے 33 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ دو نئے گرفتار شدہ ملزمان 23 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے حاصل معلومات پر شہر سے باہر بھی چھاپے مارے ہیں۔عدالت نے ملزمان کو 24 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے اورآئندہ سماعت پر مقدمے کی تفتیش مکمل کرکے چالان بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔