سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی، مبینہ دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی کےدوران مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔اس دوران کالعدم ایس آر اے کے مبینہ دہشت گرد رستم علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ کالعدم ایس آر اے کا ماسٹر مائنڈ ہے ۔اس حوالے سے سی ٹی ڈی حخام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کراچی اور اندرون سندھ میں قتل ، اقدام قتل اور ریلوے ٹریکس پر دھماکوں میں بھی ملوث رہا ہے اور اس کے خلاف 8 مقدمات کراچی اور اندرون سندھ میں درج ہیں۔سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم سگنل ایپس اور ٹیلی گرام کے زریعے ہدایت اپنے دیگر ساتھیوں کو دیا کرتا تھا۔