نیپال نے پاکستان فٹ بال ٹیم کو ایک صفر سے شکست دے دی

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والے ایک دوستانہ میچ میں نیپال نے پاکستان کی فٹ بال ٹیم کو ایک صفر سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی فٹ بال سرکٹ میں واپسی کے بعد پاکستان فٹ بال ٹیم نے آج پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے نیپال کے خلاف میچ کھیلا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے دشاراتھ فٹ بال اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں پاکستانی فٹ بال ٹیم کی قیادت حسن بشیر نے کی جبکہ نائب محمد عمر حیات نائب کپتان تھے۔