ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 222.41 سے بڑھ کر 222.67 روپے پر بند ہوا ہے۔