مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد زبردست کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 58 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 35 ہزار 802 روپے ہوگئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 58 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 35 ہزار 802 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 766 ارب روپے ہے۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 1690 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8.50 روپے بڑھ کر 1448.90 روپے کی سطح پر آگئی۔