موسم سرما میں جلد کی حفاظت کے لیے یہ ڈے کریم گھر پر بنائیں

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے لگتا ہے جس کے نتیجے میں خشک ہوائیں چلتی ہیں یہی وجہ ہے کہ موسم سرما جلد کو بھی متاثرکرتا ہے۔سرد ہواؤں میں جلد خشک ہوکر پھٹنے کے ساتھ ہی اپنی رنگت کوبھی کھونے لگتی ہے۔ ایسی صورت میں جلد کو دیگر موسموں کی نسبت زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ موسم سرما میں جلد کی حفاظت کے لیےایک ایسی کریم یا مؤسچرائزر کی ضرورت ہوتی ہے جو دن بھر ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ رنگت نکھارنے اورقدرتی چمک کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو۔اس مقصد کے لیے بازار میں کئی طرح کی کریمیں اور لوشن دستیاب ہیں تاہم ان میں کئی طرح کے کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو اکثر اوقات سرد موسم میں الرجی کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہاں پر گھریلواشیاء کو استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی کریم بنانے کی ترکیب پیش کی جارہی جو موسم سرما میں ہونے والے جلد کے تمام مسائل کا بہترین حل ثابت ہوگی۔اس کریم کو بنانے کے لیے جو اجزاء درکارہیں وہ کچھ اس طرح سے ہیں، 2 کھانے کے چمچ شیابٹر، 2 کھانے چمچ بادام کا تیل، 1 چائے کا چمچ گلیسرین، 1 کھانے کا لیموں کا رس، 4 چائے کاچمچ ایلوویرا جیل اورچند قطرے ایسنیشل آئل کے۔

سب سے پہلے شیابٹر کو کسی پیالی میں لے کر گرم پانی کے اوپر رکھیں تاکہ یہ پگھل جائے، اب اس میں بقایا تما اجزاء کو شامل کر اچھی طرح مکس کریں اس مقصد کے لیے بلنڈر کا ستعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ جب یہ اچھی مکس ہوجائے تو اسے ایک جارڈال کر محفوظ کرلیں۔ اسے کمرے کے درجہ حرارت پررکھیں یہ تین ماہ تک کار آمد رہے گی۔اس کریم تھوڑی سی مقدار لے کر آپ سے اپنے چہرے اور ہاتھوں پر لگائیں یہ دن بھر آپ کی جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے ساتھ قدرتی نکھار بھی لائے گی۔ نوٹ: شیابٹر کی جگہ آپ بغیر نمک ملا مکھن، پیٹرولیم جیلی یادودھ کی بالائی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت