ٹی ٹوئنٹی کے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے میں شکست

آسٹریلیا نے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹی ٹوئنٹی کے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔انگلینڈ نے ڈیوڈ ملان کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔ملان نے 128 گیندوں پر 4 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 134 رنز بنائے۔ڈیوڈ ویلی 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔کپتان جوز بٹلر 29، سیم بلنگز 17، فل سالٹ اور کرس جورڈن 14،14 ، لیام ڈوسن 11، لیوک ووڈ 10، جیسن روئے 6 اور جیمز ونس 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور ایڈم زیمپا نے 3،3 جبکہ مچل اسٹارک اور مارکس اسٹوئنس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔