اداکارہ حرا مانی کونسی بیماری میں مبتلا ہوگئیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی بیماری سے متعلق بتادیا ہے۔

حال ہی میں حرا مانی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر مختصر دورانیے کی ایک ویڈیو شیئر کی۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو ممکنہ طور پر اپنے بچوں کو اسکول سے واپس لینے جانے سے قبل کی ہے۔انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ “بچوں کو اسکول لینے جانے سے پہلے اچانک ماں کے کردار سے باہر آ کر یہ ’ریل بنانے کی بیماری‘ مجھے بھی ہو گئی ہے، مبارک ہو”۔

اداکارہ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے اُن کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ “کیا کرنے کی کوشش کر ہی ہیں”؟