چینی کی برآمد سے ایک ارب ڈالر کما سکتے ہیں، چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن

چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن عاصم غنی کا کہنا ہے کہ چینی برآمد کرکے ایک ارب ڈالر کما سکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم غنی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت شوگر انڈسٹری کے نامناسب حالات چل رہے ہیں ۔30 نومبر تک کرشنگ سیزن شروع کرنا لازم ہے۔عاثم غنی نے کہا کہ شوگر ملز کے پاس پہلے ہی چینی کے فاضل اسٹاکس موجود ہیں۔ایک لاکھ ٹن سے زائد چینی اسٹاک میں موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 15 جنوری تک چینی کا اسٹاک موجود ہے۔10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت نہیں دیتے تو کرشنگ ممکن نہیں۔چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہماری کوئی ضد نہیں ،ہم حق بات کر رہے ہیں ۔پیداواری لاگت میں بہت اضافہ ہو چکا ہے، ہم نے شوگرملز چیریٹی کے لیے نہیں لگائیں ، کاروبار کر رہے ہیں ۔