کیا آپ نیند پوری کرنے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ رات کی بھرپور نیند لینے سے آپ کی آنکھوں کے گرد بدنما سیاہ حلقے نہیں پڑتے۔حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب آپ کوئی نئی چیز سیکھتے ہیں تو مناسب نیند سے جاگنے کے بعد آپ کی کارکردگی زیادہ بہتر ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ اگر آپ 8 گھنٹے کی نیند پوری کرتے ہیں تو نہ صرف آپ کا مزاج خوشگوار ہو گا بلکہ اس کے ساتھ آنکھوں کے گرد بدنما سیاہ حلقے بھی پیدا نہیں ہوں گے۔مناسب دورانیے تک سونا آپ کے دل، وزن اور ذہن سمیت ہر چیز کی صحت کیلئے بہترین ثابت ہوتا ہے۔نیند کے دوران آپ کا ذہن حیرت انگیز طور پر بہت زیادہ مصروف ہوتا ہے، سونے کے دوران ذہن آپ کی ان یادوں یا مشق کی صلاحیتوں کو مضبوط کرتا ہے جو آپ جاگنے کے دوران سیکھتے ہیں۔تحقیق کے مطابق اگر آپ کوئی نئی چیز سیکھتے ہیں تو مناسب نیند سے جاگنے کے بعد آپ کی کارکردگی زیادہ بہتر ہوجاتی ہے۔ ایک اور تحقیق میں50 سے 79 سال کی عمر کی خواتین کو شامل کیا گیا، ان تمام خواتین کے نیند کے دورانیے کو چیک کیا گیا۔نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین رات کو 5 گھنٹے سے کم یا 7گھنٹے سے زیادہ سوتی ہیں ان میں ہلاکتوں کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔ جس کی ابھی کوئی وجہ تو واضح نہیں ہوسکی تاہم ایک اندازہ ہے کہ اس سے جسمانی نظام میں آنے والی تبدیلیاں ذیابیطس، بلڈ پریشر اور امراض قلب وغیرہ میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت