سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر ہوشاب میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ہوشاب میں آپریشن کر کے 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے قصبے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو جہنم رسید کر دیا۔دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے کلیئر کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔