68 سالہ شخص نے قد بڑھانے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کردیئے

امریکا سے تعلق رکھنے والے 68 سالہ شخص نے 3 فٹ قد بڑھانے کیلئے کروڑوں روپے کی انتہائی تکلیف دہ سرجری کروالی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سرجری کیلئے 2 کروڑ روپے سے زائد یعنی ایک لاکھ تیس ہزار ڈالرز کی رقم خرچ کی۔رائے کون نامی شخص کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی چیز تھی جس کے بارے میں جوان ہونے کے بعد سے ہمیشہ سوچتا رہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ میں چھوٹا ہوں، مجھے زندگی میں جیسے ہی وقت ملا میں نے اپنی سرجری کروانے کا سوچا اور کروا لی۔ان کا کہنا تھا کہ میری بیوی مجھ سے زیادہ اس معاملے پر پریشان رہتی تھی، سرجری کرانے کا عمل بہت مشکل اور تکلیف دہ تھا۔رائے کون کے سرجن ڈاکٹر کیون دیبی نے ان کی سرجری کے حوالے سے بتایا کہ رائے کا قد سرجری سے قبل 5 فٹ 6 انچ تھا، ایک تکلیف دہ سرجری کے بعد قد میں 3 انچ کا اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سرجری میں ڈیرھ گھنٹہ لگتا ہے جس میں مریض کی رانوں کی ہڈیوں میں ایڈجسٹ ایبل دھاتی کیل نصب کی جاتی ہیں اور یہ عمل 3 ماہ تک جاری رہتا ہے۔سرجن نے بتایا کہ 3 ماہ کے اس عمل کے بعد رائے کن کی قد میں 3 انچ اضافہ ہوا ہے۔