خضدار میں کلہاڑیوں کے وار سے خاتون سمیت تین افراد قتل، ملزمان فرار

تفصیلات کے مطابق خضدار کے تحصیل کرخ اکرو کے مقام پر نا معلوم حملہ آوروں نے کلہاڑیوں کے وار کرکے خاتون سمیت تین افراد کو قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہو گئے لیویز فورس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی تاہم لاشوں کوگورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔