لیگ اسپن کے خلاف ٹی 10 لیگ مدد گار ثابت ہو گی، ایلکس ہیلز

انگلینڈ کے مایہ ناز ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ ٹی 10 لیگ میں شرکت سے لیگ اسپن کے خلاف تیاری میں مدد ملے گی۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ لیگ اسپن کے خلاف بہتر بیٹنگ کے لیے ٹی 10 میں شرکت مددگار ثابت ہوگی۔ٹی 10 لیگ میں ٹیم ابو ظہبی کے بلے باز نے کہا کہ مجھے وہ دو سیزن پسند تھے جو میں نے پہلے کھیلے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ جب ٹی 10 کھیلنے کی بات ہو گی تو میں ہمیشہ اس لیگ کو کھیلوں گا۔ایلکس ہیلز نے کہا کہ ٹی 10 میں کرکٹ بہت ہی مختصر ہو گئی ہے اور یہ ایونٹ ٹی ٹوئنٹی سے بھی زیادہ تیز ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ مختصر فارمیٹ معیاری کرکٹرز کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔انگلش بیٹر کا کہنا تھا کہ میں زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی 10 کھیلنے کے لیے بے تاب ہوں میرے پاس اس جگہ کی کچھ اچھی یادیں بھی ہیں۔