امپورٹڈ حکومت کی فلم مکمل فلاپ ہو گئی ہے، فیصل جاوید

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی فلم مکمل فلاپ ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان حکومت میں شروع کیے گئے “روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ” جیسے انتہائی کامیاب منصوبے آج اس پی ڈی ایم حکومت میں پستی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 42 فیصد کی نمایاں کمی اور اسکے ساتھ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں بھی مسلسل کمی آرہی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی فلم مکمل فلاپ ہو گئی ہے۔