سندھ حکومت بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے کوشاں ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے کوشاں ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے کوشاں ہے جبکہ سندھ حکومت نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مؤثر اقدامات بھی کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچے ہماری قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اور سندھ حکومت بچوں کی بدسلوکی کو محفوظ رکھنے کے اپنے عزم پر کاربند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سماجی و معاشی مسائل کے باوجود صوبائی حکومت نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ آج کے بچے کل کے معمار ہیں اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔