حقیقی آزادی کی تحریک فیصلہ کن موڑ پر آن کھڑی ہے، عمران خان

عمران خان نےکہا ہےکہ حقیقی آزادی کی تحریک فیصلہ کن موڑ پر آن کھڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اہداف سونپ دیئے ، عمران خان کی جانب سے اجتماع گاہ کے تعین اور جلسہ گاہ کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی دی گئیں ہیں۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ سیاسی بیداری عروج پر قوم اپنی حقیقی آزادی اور حقوق کیلئے پوری طرح متحرک ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک فیصلہ کن موڑ پر آن کھڑی ہے، حقیقی آزادی کے مطالبے کو جبر و فسطائیت سے دبانے کی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں 26 نومبر کو تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع کی قیادت کروں گا، تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا راولپنڈی میں خیر مقدم کریں گے۔