امریکہ، ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ، پانچ افراد ہلاک

امریکی ریسات کولوراڈو میں ہم جنس پرستوں کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 18 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔کولوراڈو اسپرنگس پولیس نے زخمی ہونے والے افراد کی تصدیق کی ہے لیکن اس فائرنگ کے بارے میں میڈیا کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے ہے کہ امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر کولوراڈو اسپرنگس میں ہم جنس پرستوں کے ایک نائٹ کلب میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر کولوراڈو اسپرنگس میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔کولوراڈو اسپرنگز کی لیفٹیننٹ پامیلا کاسترو نے کہا کہ یہ ایک بھاری دل کے ساتھ مجھے آپ کو بتانا ہے کہ ہم نے آج شام ایک مقامی کلب میں شوٹنگ کی اطلاع ملی۔پامیلا کاسترو نے کہا کہ ہمیں تقریباً 11:57 بجے ’کیو‘ نام سے مشہور ایک کلب سے ابتدائی کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ کلب میں فائرنگ ہو رہی ہے۔کاسترو نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ہفتے کی رات کے حملے کے بعد ایک مشتبہ شخص حراست میں تھا اور زخمیوں کا علاج کیا جا رہا تھا۔’کیو‘ کلب کی انتظامیہ نے کلب پر ہونے والے اس حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہماری کمیونٹی پر ہونے والے اس بیہودہ حملے سے تباہی ہوئی ہے۔کیو کلب نے مزید کہا کہ ہماری دعائیں اور خیالات تمام متاثرین اور ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں اور ہم بہادر صارفین کے فوری رد عمل کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بندوق بردار کو زیر کیا اور اس نفرت انگیز حملے کو ختم کیا۔واضح رہے کہ گوگل کی فہرست میں کیو کلب بالغوں پر مبنی ہم جنس پرستوں کی میزبانی کرنے والا کلب ہے۔