پاکستان اور قطر ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں، چیئرمین سینٹ

چیئرمین سینٹ نے کہا ہےکہ پاکستان اور قطر ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور دیگر قیادت کو قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہ قطر اسلامی دنیا کا واحد ملک ہے جس میں پہلی بار فٹبال کا عالمی کپ منعقد ہو رہا ہے، قطر کی جانب سے اس عالمی فٹبال میلے کا انعقاد تمام اسلامی ممالک کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ فٹبال کے ورلڈ کپ کا کامیاب انعقاد نہ صرف قطر بلکہ پوری اُمت مسلمہ کے لئے باعث فخر ہے، قطر کی ترقی کا شاندار عمل دیگر اسلامی ممالک کے لئے بھی قابل تقلید ہے۔چیئرمین سینٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر دونوں نہ صرف انتہائی قریبی دوست ہیں بلکہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں۔