عمران خان نے اپنی جان بھی قوم پر نثار کر دی ہے، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی جان بھی قوم پر نثار کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے اپنی جان بھی قوم پر نثار کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کا مسئلہ جنرل الیکشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زرداری مافیا ہمیں روک رہا ہے جبکہ جو بھی کردار ہے جو سامنے ہے یا چھپا ہوا ہے سب کو سامنے آنا چاہیئے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارشد شریف، اعظم سواتی اور عمران خان پر ہونے والے حملے کی تحقیقات ہونی چاہیئں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ عمران خان پر لگنے والی گولیاں ہمارے سینے پر لگی ہیں۔