کراچی: آج رات سے گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

شہر قائد میں آج رات سے گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی میں آج رات سے شمال مشرقی خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے، شہر میں آج رات سے شمال مشرقی ہواؤں میں شدت آئے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواؤں کی رفتار 25 تا 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے اور اس دوران کراچی میں فضائی آلودگی کا معیار انتہائی خراب ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 یا 24 نومبر سے ہواؤں کی سمت شمال مشرقی سے مغربی میں تبدیل ہوسکتی ہے جس کے بعد شہر میں سردی میں اضافہ ممکن ہے۔