عمران خان کی جان کو ابھی بھی خطرہ ہے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہےکہ عمران خان کی جان کو ابھی بھی خطرہ ہے۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے، ڈاکٹرز نے عمران خان کو کہا ہے کہ وہ سفر نہ کریں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد انتخابات کرائے جائیں، لانگ مارچ کا تاریخی اجتماع ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سارا پاکستان راولپنڈی پہنچ رہا ہے، عمران خان کی جان کو ابھی بھی خطرہ ہے لیکن پھر بھی عمران خان 26 نومبر کو روالپنڈی پہنچیں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہے، حکمرانوں کا جانا ٹھہر چکا ہے، انہیں جانے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔