وفاقی حکومت انتخابات سے خوفزدہ ہے، تیمور سلیم

خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت انتخابات سے خوفزدہ ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن لانگ مارچ کیلئے ہر وقت تیار ہیں، ہمیں تیاریوں کی ضرورت نہیں۔تیمور سلیم نے کہا کہ ملکی معیشت روز بروز بدتر ہوتی جارہی ہے، وفاقی حکومت انتخابات سے خوفزدہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ میں خیبرپختونخوا سے ایک لاکھ سے زائد افراد کا قافلہ شریک ہو گا۔