گوجرانوالہ کے علاقے شالیمار ٹاؤن میں 3کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی

پہلوانوں کے شہر میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ اروپ کے علاقہ شالیمار ٹاؤن میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کے گھر ڈاکہ پڑا ،6ڈاکو اشفاق ربانی نامی شخص کے گھر سے2 کروڑ 50 لاکھ روپے کے قریب نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ڈکیتی کی واردات گزشتہ روز ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنےآچکی ہے,متاثرین کا کہناہے کہ 6ڈاکو سفید رنگ کی کار میں واردات کے لیے آئے تھےڈاکوؤں نے ہمیں اسلحہ کی نوک پر اہلخانہ کو یرغمال بنائے رکھا ،خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے جبکہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں