ممبئی میں مون سون بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 22 افراد ہلاک

ھارت کے شہر ممبئی میں مون سون بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور دیوار گرنے کے واقعات میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق شہر کے ساحلی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک دیوار کئی مکانوں پر آگری جس میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ شہر کے شمال مشرقی مضافاتی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گھر زمین بوس ہوگئے جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے ۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ممبئی میں گھر اور دیوراریں کرنے کے 11 مختلف حادثات پیش آ چکے ہیں، ریکسیو عملےکی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مون سون بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرین کو مالی امداد دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

خیال رہے کہ آبادی کے لحاظ سے بھارت کے سب سے بڑے شہر ممبئی میں بارشوں کی وجہ سے ماضی میں بھی ایسے کئی واقعات پیش آچکے ہیں جس سے متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 4 زخمی

Read Next

‘جسے الیکشن کمیشن نے آزادکشمیر سے نکلنےکا حکم دیا،وزیراعظم اسے ہیلی کاپٹر میں لے آئے’