وفاقی حکومت نے مہنگی ترین درآمدی چینی کے سودے کر لیے

حکومت نے مہنگی ترین درآمدی چینی کے سودے کیے ہیں اور چینی کیلئے 637.10 ڈالر فی ٹن کی کم سےکم بولی منظور کرلی ہے۔

درآمدی چینی پورٹ پر108روپے 85 پیسے فی کلو میں پڑےگی جبکہ اخراجات ملاکریوٹیلٹی اسٹورز کو چینی تقریباً 123 روپےکلو میں پڑے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے سودے کیے اور یہ چینی الخلیج گروپ سے خریدی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ درآمدی چینی کی پہلی کھیپ 20 سے 24 ستمبر تک پاکستان پہنچے گی۔

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

پشاور میں خیبر پختونخوا ہاکی لیگ 2021 کے لوگو اور ٹرافی کی تقریب رونمائی

Read Next

آزاد کشمیر: میرپور میں شادی کے موقع پر دلہن کے بھائی نے دُلہا کو قتل کردیا۔