قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ نے طلاق کے بعد سوشل میڈیا پر بچوں کے ساتھ پہلی تصویر شیئرکر دی

ثانیہ مرزا کی لائف لائن کون ؟ پوسٹ نے واضح کردیا ،بھارت کی سابق ٹینس سٹار اور ملک کے قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا نے طلاق کے بعد بچوں کے ساتھ پہلی تصویر شیئرکر دی، سابق ٹینس سٹارثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا کےپلیٹ فارم انسٹاگرام پر بچوں کے ساتھ تصویرشیئرکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ اپنی بھانجی کو بھی گلے سے لگائے پیارکر رہی ہیں جہاں تصویر کے کیپشن میں لائف لائن‘ لکھا ہے۔طلاق کے بعد انکی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے، ان کی پوسٹ پرمشہور شخصات کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انکے کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا جارہا ہے،واضح رہے کہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی افواہیں دسمبر 2022 سے زیرگردش تھیں تاہم 2024 میں انہوں نے شعیب ملک سے خلع لے لیا،شعیب ملک نے پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں