عمرشریف کے ویزہ سے متعلق شہباز گل کا ٹوئٹ

اداکار عمر شریف کے ویزہ کے معاملے  پر شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم آفس نے عمر شریف کے ویزہ کے کوائف متعلقہ سفارتخانے کو بجھوا دئیے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس ان کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہے۔

عمر شریف ملک کا سرمایہ اور پہچان ہیں، ثقافتی شعبہ میں ان کی عظیم خدمات ہیں۔ ان کی صحت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن تعاون کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمر شریف کے ویزہ پراسس میں بھی ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے۔

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

بزدار حکومت سرکاری محصولات کی وصولی میں بھی آگے

Read Next

بزدار حکومت کے شفافیت اورگڈ گورننس کیلئے تاریخ ساز اقدامات