عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 787 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 988 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ7 ہزار 508 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 53 ہزار 158 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد رہی۔

 

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاسینئر کالم نگار، مصنف ومورخ ڈاکٹر صفدر محمود کے انتقال پر اظہارتعزیت

Read Next

عمران نیازی اور فواد چودھری پر میڈیا میں پابندی لگ جائے تو فیک نیوز کا خاتمہ ہو جائے گا۔ رانا ثنااللہ