امریکہ میں ریلی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

امریکی ریاست میزوری کے کینساس سٹی میں مسلح افراد کی ریلی میں گھس کر فائرنگ سےایک شخص ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سپرباول کی جیت کے جشن میں نکالی گئی ریلی پر ہوئی، فائرنگ کے بعد شرکا میں خوف وہراس پھیل گیا، شرکا نے زمین پر لیٹ کر جانیں بچائیں۔فائرنگ کے بعد یونین سٹیشن کے قریب سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس ان افراد سے تفتیش کررہی ہے، ابھی تک اصل ملزمان کی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں