فیشن کی سب سے بڑی تقاریب میٹ گالا 2021 کا میلہ نیویارک میں سج گیا

فیشن کی سب سے بڑی تقاریب میں سے ایک  میٹ گالا 2021 کا میلہ نیویارک میں سجایا گیا، تقریب میں ہمیشہ کی طرح فنکاروں کے اچھوتے اور منفرد انداز سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

سب سے الگ انداز میں کِم کارڈیشیئن نے انٹری کی، امریکی گلوکارہ بیلی ایلش کے خوبصورت گاون اور انداز نے ریڈ کارپٹ پرچار چاند لگا دئیے، امریکی سنگر نے تقریب کی ہوسٹنگ بھی کی۔

میٹ گالا میں ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کے پنکھوں والے اوورکوٹ کو بھی کافی پسند کیا گیا۔

امریکی سنگر فرینک اوشن اپنے  گرین بالوں کے ساتھ گرین روبوٹ تھامے فیشن کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے۔کانگریس کی رکن الیگزینڈریا کورٹیز نے فیشن میں اپنے سلوگن کو بھی شامل کر لیا ۔امریکی گلوکارہ ریحانہ نے اس بار کالے رنگ کے گاون کا انتخاب کیا۔

گذشتہ سال یہ تقریب کووڈ 19 کی عالمی وبا کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا۔

Read Next

مصباح الحق کے عہد میں ٹیم کا شکست اور فتح کا تناسب تسلی بخش رہا۔