مصباح الحق کے عہد میں ٹیم کا شکست اور فتح کا تناسب تسلی بخش رہا۔

مصباح الحق کے عہد میں ٹیم نے کورونا وائرس کے باوجود متعدد سیریزمیں شرکت کی اور شکست اور فتح کا تناسب بھی تسلی بخش رہا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال2019 میں مصباح الحق کو3 سال کیلئے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا  لیکن وہ دو سال بعد ہی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم نے 11 ون ڈے میچز کھیلے جن میں سے6 جیتے4 ہارے اور ایک میچ برابر رہا۔

قومی ٹیم کو16 ٹی20 میچز میں فتح اور13 شکست ہوئی۔ پاکستانی ٹیم نے اپنے سابق ہیڈ کوچ کی زیر تربیت16 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے7 جیتے،6 ہارے اور 3 میچ بلا نتیجہ ختم ہوئے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے مجموعی طور پرکرکٹ کے61 میچوں میں شرکت کی اور29 جیتے،23 ہارے 3 بلا نتیجہ ختم ہوئے ۔

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

فیشن کی سب سے بڑی تقاریب میٹ گالا 2021 کا میلہ نیویارک میں سج گیا

Read Next

نامور اور خوبرو اداکارہ عائزہ خان کا ایک اور منفرد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل