امریکا حوصلے کا مظاہرہ کر کے افغانستان کے ساتھ ظالمانہ رویہ نہ اپنائے،افغانستانی عبوری وزیر خارجہ امیرخان متقی

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیرخان متقی نے کہا ہے کہ امریکا بڑا ملک ہے وہ حوصلے کا مظاہرہ کر کے افغانستان کے ساتھ ظالمانہ رویہ نہ اپنائے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ 20 سال تک تنازعہ کے ذریعے کچھ حاصل نہیں کرسکا، آئندہ بھی ایسا ممکن نہیں۔  جن ملکوں نے افغانستان کی مدد کی ان کا شکریہ اداکرتے ہیں، جنیوا عالمی کانفرنس میں بھی جن ملکوں نے مدد کا اعلان کیا انکا خیرمقدم کرتے ہیں۔

افغانی وزیر خارجہ نے کہا کہ فراہم کردہ رقم افغان بینک کے ذریعے مستحقین تک پہنچائی جائیگی۔ دنیا کے تمام ممالک کیساتھ مثبت تعلقات چاہتے ہیں، عالمی ممالک سے توقع ہے کہ وہ افغانستان کی تعمیرنومیں مدد کریں گے۔

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

برطانیہ : خاتون اپنے دو کبوتروں پر سالانہ 4000 برطانوی پاؤنڈ خرچ کرتی ہیں۔

Read Next

ٓآئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10.50 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان