وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان

گزشتہ 24 گھنٹوں میں15مریض انتقال کرگئے جبکہ703 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور6634 افراد صحتیاب ہوئے ہیں

۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں15728 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں703 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا4.5فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں15 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد7192 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک5780943نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور446233 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید6634 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد400027ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا89.7فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت39014مریض زیر علاج ہیں جن میں سے38305گھروں میں ،35 آئسولیشن سینٹرز میں اور674 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ599 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے49 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ703 نئے کیسز میں سے323کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 118،ضلع جنوبی 102، ضلع وسطی 53، کورنگی 24، ملیر 18 اور ضلع غربی میں سے 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اسی طرح حیدرآباد 132،سانگھڑ 32، خیرپور 26،تھرپارکر19، جامشورو اور ٹنڈو محمد خان 17۔ 17،شکارپور اور سکھر16۔ 16، شہید بے نظیر آباد 15، بدین اور دادو 14۔ 14، گھوٹکی اور لاڑکانہ 12۔ 12، جیکب آباد 7،کشمور اور میرپورخاص 6۔ 6، قمبر، ٹھٹھہ اور نوشہروفیروز میں سے 1۔ 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

وفاقی کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں دس فیصد ایڈہاک اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

Read Next

پنجاب میں چیف سیکرٹری کی تعیناتی کے بعد 7 سیکرٹریز، 4کمشنرز، 8ڈپٹی کمشنرزکے تقروتبادلوں کا امکان