تحریک انصاف نے کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے اعتراف پر زور دار اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے علی محمد خان نے کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے انکشافات پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر نے یہ تاثر غلط ثابت کر دیا کہ بیوروکریسی میں کوئی دم نہیں ، حق پرست لوگ موجود ہیں ، آپ ایک وقت تک کسی کو دبا سکتے ہیں، ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا ، فارم 45 کچھ اور 47 کچھ اور کہانی سنا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق علی محمد خان کا کہناتھا کہ رنجیت سنگھ نے اتنا ظلم نہیں کیا ہو گا جتنا محسن نقوی نے کیاہے ، محسن نقوی پر ہمیں اعتماد نہیں ہے ان کے نیچے ہی یہ سب کچھ ہواہے ، ہماری 170 سے زائد سیٹیں بنتی ہیں ، ہمارا میندیٹ واپس کیا جائے ، الیکشن کمیشن اپنی غلطی درست کرے ہمیں ہمارا مینڈیٹ واپس کرے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس لیں ہمارا مطالبہ بہت سادہ ہے ، کے پی کے میں جہاں ان کا بس چلا انہوں نے سیٹیں چرائی ہیں، جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتاہے ، آج حق سامنے آ رہاہے ، کمشنر راولپنڈی نے بہت بڑا قدم لیا ہے ، انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں