این سی او سی نے کورونا کی چوتھی لہر میں کمی کے بعد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں کورونا صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کورونا کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے۔  ملک بھر کے تعلیمی ادارے16 ستمبر سے کھولے جائیں گے، تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولے جائیں گےاور متبادل دن کلاسز ہوں گی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماسوائےکورونا پھیلاؤ والے اضلاع کے ملک بھر میں مارکیٹس رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی جب کہ رات 12 بجے تک ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی، ویکسینیٹڈ افراد کے ساتھ 200 افراد کی ان ڈور تقریب کی اجازت ہوگی اور آؤٹ ڈور 400 افراد کو تقریبات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسویؒ کے عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں

Read Next

صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے خطاب قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظہرہے