سکیورٹی فورسز کی ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آپریشنز کے دوران 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جن میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے 16-17 فروری کو خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں علیحدہ علیحدہ انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر آپریشنز کیے۔اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد رحمت اللہ عرف بدر منصور اور ٹی ایس امجد بابری بھی مارے گئے۔جنوبی وزیرستان میں ایک اور آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزم واد بھی برآمد ہوا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ایک سپاہی شاہ زیب اسلم نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں فوج کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں