پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کیلئے رضا مند

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملے پر مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے اور پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ملکر ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لئے رضامندی ظاہرکر دی ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں حکومت سازی کے معاملات آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں